6 جولائی، 2024، 3:58 PM

مغربی تمدن روب زوال ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

مغربی تمدن روب زوال ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی تہذیب روبزوال ہونے کی وجہ سے دین اور مذہب کی طرف عوام کی رغبت بڑھ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی تمدن روبہ زوال ہے جس کی وجہ سے اسلام اور مذہب روز بروز عوام کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

مغرب میں لوگوں کی مذہب کی طرف رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب زوال کی جانب گامزن ہے۔ تمام تر اخلاقی مشکلات اور برائیوں کے باوجود مغربی معاشرے میں دین اور مذہب کی طرف لوگوں کی توجہ بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی نگاہ میں خارجہ تین عناصر پر مبنی ہونا چاہیے جن میں عزت حکمت اور مسئلہ شامل ہیں۔ اگر ان میں سے کسی ایک عنصر کو بھی نظر انداز کیا گیا تو دوسرے عناصر بھی متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے فرمائشات ہماری سفارتی اور سیاسی پالیسی کے علاوہ انقلاب اسلامی کی پیشرف کے بھی رہنما اصول ہیں۔

News ID 1925248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha